پروفیسر محمد تابش بایو کیمسٹری شعبہ کے صدر مقرر
علی گڑھ, 14 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فیکلٹی آف لائف سائنسز کے بایو کیمسٹری شعبہ کے پروفیسر محمد تابش کو 15 نومبر 2025 سے تین سال کی مدت کے لیے شعبہ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر تابش ممتاز مالیکیولر بایولوجسٹ ہیں جن کا تحقیقی
پروفیسر محمد تابش بایو کیمسٹری شعبہ کے صدر مقرر


علی گڑھ, 14 نومبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فیکلٹی آف لائف سائنسز کے بایو کیمسٹری شعبہ کے پروفیسر محمد تابش کو 15 نومبر 2025 سے تین سال کی مدت کے لیے شعبہ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

پروفیسر تابش ممتاز مالیکیولر بایولوجسٹ ہیں جن کا تحقیقی کام تین دہائیوں کو محیط ہے۔ انہوں نے الٹرنیٹو اسپلاسنگ، پروٹین-ڈی این اے تعاملات، ڈرگ-ڈی این اے بائنڈنگ میکانزم اور کمپیوٹیشنل بایولوجی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے تحقیقی مقالات معروف عالمی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔

انہوں نے ملک اور بیرون ملک کی معروف تحقیق گاہوں کے ساتھ اشتراک کیا ہے، اور اُن کی ٹیم نے کینسر پاتھ ویز، نیورو بایولوجی اور سیلولر ریگولیشن سے متعلق کئی اہم جینز کے نئے ٹرانسکرپٹ آئسوفارمز کی نشاندہی کی ہے۔

سی الیگینس جینیٹکس اور پروٹین کائنیز آئسوفارمز پر اُن کی ابتدائی تحقیق کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ وہ اسپرنگر کی شائع کردہ علمی کتابوں کے فصلوں کے مصنف بھی ہیں، اور انہوں نے بایو کیمسٹری اور مالیکیولر بایولوجی میں متعدد ریسرچ اسکالرز کی نگرانی کی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande