طیارہ حادثے کے بعد ترکیہ نے سی 130 ٹرانسپورٹ طیارے کا استعمال معطل کردیا
استنبول،14نومبر(ہ س)۔انقرہ نے اپنے C-130 فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کا استعمال اگلے نوٹس تک معطل کر دیا ہے۔ ترکیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ اس کے ایک طیارے کے حادثے میں 20 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگءتھے۔ وزارت نے 20 متاثرین میں سے آخری کی بازیابی کی بھ
طیارہ حادثے کے بعد ترکیہ نے سی 130 ٹرانسپورٹ طیارے کا استعمال معطل کردیا


استنبول،14نومبر(ہ س)۔انقرہ نے اپنے C-130 فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کا استعمال اگلے نوٹس تک معطل کر دیا ہے۔ ترکیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ اس کے ایک طیارے کے حادثے میں 20 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگءتھے۔ وزارت نے 20 متاثرین میں سے آخری کی بازیابی کی بھی تصدیق کی۔ وزارت نے کہا کہ تمام لاشیں ترکیہ منتقل کی جائیں گی۔یہ طیارہ منگل کو مشرقی جارجیا میں آذربائیجان سے ترکیہ جاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تمام 20 افراد چل بسے تھے۔ وزارت نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ دونوں فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز کو جائے حادثہ سے برآمد ہونے کے بعد انقرہ پہنچا دیا گیا۔

عینی شاہدین کے ذریعے فلمائی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ ایک سرکلر پیٹرن میں نیچے اترتا ہے۔ اس سے سفید دھواں نکلتا ہے۔ اس کے بعد وہ سیاہ دھوئیں کے ایک گھنے شعلے میں زمین پر گر جاتا ہے۔ سی 130 ہر کولیس ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے جسے 1950 کی دہائی سے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande