
وزیر اعظم مودی نے پنڈت نہرو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کے یومِ پیدائش پر یاد کیا۔ وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا، ’’سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو جی کو ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت۔‘‘
قابلِ ذکر ہے کہ پریاگ راج (تب الہ آباد) میں 14 نومبر، 1889 کو پیدا ہونے والے نہرو نے ابتدائی تعلیم گھر پر نجی اساتذہ سے حاصل کی۔ پندرہ سال کی عمر میں وہ انگلینڈ چلے گئے اور ہَیرو میں دو سال قیام کے بعد انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ یہاں سے انہوں نے طبیعیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ 1912 میں ہندوستان واپس آنے کے بعد وہ براہِ راست سیاست سے جڑ گئے۔ آزادی کے بعد ملک کے وزیراعظم بنے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن