امریکہ، یورپی یونین، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر بات چیت آگے بڑھ رہی ہے: گوئل
نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س):۔ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان فی الحال امریکہ، یورپی یونین، نیوزی لینڈ، عمان، پیرو اور چلی جیسے ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا
امریکہ، یورپی یونین، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر بات چیت آگے بڑھ رہی ہے: گوئل


نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س):۔

مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان فی الحال امریکہ، یورپی یونین، نیوزی لینڈ، عمان، پیرو اور چلی جیسے ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے سے اشیا، خدمات اور سرمائے کے آزادانہ بہاو¿ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

گوئل نے یہ بیان وشاکھاپٹنم میں سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) نئی دہلی میں بھارت منڈپم کی طرح عالمی معیار کے کنونشن سینٹر آندھرا منڈپم کو تیار کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ ہاتھ ملانے میں خوشی محسوس کرے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ آندھرا منڈپم ایک عالمی سطح کا کنونشن سنٹر ہوگا، جوریاست کی قیادت ،وزن اور ہنر کے میدان میں آندھرا پردیش کے بڑھتے ہوئے قد کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے خطاب میں، پیوش گوئل نے عالمی تعاون کو بڑھانے کے لیے تین اہم تجاویز پیش کیں: دو طرفہ سرمایہ کاری کو آسان بنانا، ٹیکنالوجی کے تعاون کو مضبوط بنانا، اور اعتماد کی تعمیر اور برقرار رکھنا۔ گوئل نے امریکہ، یورپی یونین، نیوزی لینڈ، عمان، پیرو اور چلی جیسے ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر جاری بات چیت کو اجاگر کرتے ہوئے، ہندوستان کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے بارے میں اہم اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا۔

مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدے عالمی سطح پر تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے اور سامان، خدمات اور سرمائے کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت کو فروغ دینے کے ہندوستان کے وسیع مقصد کا حصہ ہیں۔ گوئل نے ہندوستان میں کاروبار کو آسان بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 42,000 تعمیل کو ہٹا دیا ہے اور 1,500 فرسودہ قوانین کو ختم کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande