
اداکارہکیٹرینہ کیف اور اداکار وکی کوشل حال ہی میں والدین بنے ہیں۔ کیٹرینہ نے 7 نومبر کو ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا۔ ماں بننے کے سات دن بعد کترینہ کو اب ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اداکارہ چلڈرن ڈے کے موقع پر اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گھر واپس پہنچیں اور اس جذباتی لمحے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وکی کوشل اپنی بیوی اور نومولود بیٹے کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔ دونوں نے اپنے بچے کی پرائیویسی کے بارے میں اپنی گہری تشویش کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہوئے انتہائی پرسکون اور نجی انداز میں اسپتال چھوڑ ا۔کیٹرینہ کی گھر آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جوڑے نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان 7 نومبر کو سوشل میڈیا پر ایک دلکش پوسٹ کے ساتھ کیا۔ انہوں نے لکھا، ہماری خوشی کا پٹارہ آ گیا ہے... بہت سارا پیار اور شکرگزار کے ساتھ، ہم اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ 7 نومبر 2025، کیٹرینہ اور وکی۔ اس پیغام کے بعد سے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کیٹرینہ اور وکی نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک نجی اور شاہانہ تقریب میں شادی کی۔ اپنی شادی کے چار سال بعد، انہوں نے ماں اور باپ کے اس نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق، جوڑے کی توجہ اس وقت اپنے بیٹے کے ساتھ معیاری وقت گزارنے پر مرکوز ہے اور انہیں کسی بھی طرح کام پر واپس آنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ