اسرائیل کو ایک اور یرغمالی کی لاش موصول، 3 اب بھی غزہ میں موجود
غزہ،14نومبر(ہ س)۔حماس نے غزہ سے ملنے والی اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے سپرد کردی، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے لاش موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ رائٹرز کے مطابق ریڈ کراس کے ذریعے لاش اسرائیل منتقل ہونے کے بعد اسے فرانزک ماہرین ک
اسرائیل کو ایک اور یرغمالی کی لاش موصول، 3 اب بھی غزہ میں موجود


غزہ،14نومبر(ہ س)۔حماس نے غزہ سے ملنے والی اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے سپرد کردی، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے لاش موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ رائٹرز کے مطابق ریڈ کراس کے ذریعے لاش اسرائیل منتقل ہونے کے بعد اسے فرانزک ماہرین کے حوالے کیا گیا، جنہوں نے تقریباً 3 گھنٹے میں اس کی شناخت منی گوڈارڈ کے نام سے کی۔اسرائیلی یرغمالی منی گوڈارڈ غزہ کے قریب رہتے تھے، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران وہ ہلاک ہوئے اور ان کی لاش حماس غزہ اپنے ساتھ لے گئی تھی۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ ابھی تک 3 یرغمالیوں کی باقیات غزہ میں موجود ہیں۔نیتن یاہو کے دفتر نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی متعلقہ ایجنسیاں اپنے تمام یرغمالیوں کی باقیات وطن میں واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں مسلسل کام کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ اکتوبر کے جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے غزہ میں موجود تمام 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جس کے بدلے میں اسرائیل نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande