سی بی آئی نے آئی ٹی ڈی سی کے دو سینئر افسران کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔
نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے دہلی میں واقع انڈیا ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) کے سینئر مینیجر دنیش مہاجن اور اسسٹنٹ منیجر ستیش کمار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ سی بی آئی کے مطابق،
رشوت


نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے دہلی میں واقع انڈیا ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) کے سینئر مینیجر دنیش مہاجن اور اسسٹنٹ منیجر ستیش کمار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ سی بی آئی کے مطابق، یہ الزام ہے کہ انہوں نے زیر التواء بلوں کی ادائیگی کے لیے شکایت کنندہ سے 40،000 روپے کی رشوت لی۔ سی بی آئی نے کہا کہ ایجنسی نے 12 نومبر کو کیس درج کیا تھا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ منیجر نے زیر التواء بلوں کی ادائیگی کے لیے ایک لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ بات چیت کے بعد 40 ہزار روپے پر معاہدہ طے پایا۔ سی بی آئی نے اسی دن جال بچھا کر دونوں ملزمین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande