
پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں این ڈی اے اتحاد 68، مہا گٹھ بندھن 43 پر آگےپٹنہ، 14 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سے 38 اضلاع کے 46 پولنگ مراکز پر شروع ہوچکی ہے۔ پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی گئی۔ تمام 243 سیٹوں کے رجحان میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) مہاگٹھ بندھن سے کافی آگے ہے۔ اب تک 111 سیٹوں کے رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ این ڈی اے اتحاد 68 سیٹوں پر آگے ہے، اور مہا گٹھ بنھدن تقریباً 43 سیٹوں پر آگے ہے۔ جن سوراج دو سیٹوں پر آگے ہے۔ابتدائی رجحانات میں میتھلی ٹھاکر، نتیش مشرا، سمراٹ چودھری، تیجسوی یادو، رینو دیوی، اور سنجے سراوگی آگے چل رہے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan