چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں نکسلیوں کے ساتھ تصادم کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ، ایک فوجی زخمی
بیجاپور/رائے پور، 14 نومبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے بھوپال پٹنم کے نیشنل پارک علاقے میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ایس ٹی ایف کا ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ بیجاپور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پو
چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں نکسلیوں کے ساتھ تصادم کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ، ایک فوجی زخمی


بیجاپور/رائے پور، 14 نومبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے بھوپال پٹنم کے نیشنل پارک علاقے میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ایس ٹی ایف کا ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ بیجاپور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندرکانت گورنا نے سرکاری طور پر اس واقعہ کی تصدیق کی۔

زخمی فوجی کو فوری طور پر رائے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ آخری خبریں موصول ہونے تک علاقے میں تصادم جاری ہے اور سیکورٹی فورسز انتہائی احتیاط کے ساتھ کاروائی کر رہی ہیں۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے آج بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم صبح علاقے کے تسلط کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ جب ٹیم جنگل کے اندرونی حصے سے گزر رہی تھی، ایک جوان کا پیر ماونوازوں کی طرف سے نصب ایک پریشر آئی ای ڈی پرپڑ گیاجس سے ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے جوان کو فوری طور پر موقع سےنکال ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور روانہ کر دیا گیا۔ زخمی فوجی کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اضافی سیکورٹی فورسز کو علاقے کی جانب روانہ کردیا گیا۔ سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande