
فرانس نے یوکرین کو 0-4 سے شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا
پیرس، 14 نومبر (ہ س)۔ فرانس نے کیلین ایمباپے کے دو گول اور مائیکل اولیسی اور ہیوگو ایکیٹیکے کے ایک ایک گول کی بدولت جمعرات کو یوکرین کو 0-4 سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے جگہ پکی کر لی۔ یہ میچ 2015 کے پیرس حملوں کے متاثرین کے نام وقف تھا۔ پارک دی پرنس میں کھیلے گئے میچ میں کپتان کیلین ایمباپے نے دوسرے ہاف کے آغاز میں پینلٹی سے پہلا گول کیا۔ اولیسی نے 76ویں منٹ میں برتری دگنی کی۔ اس کے بعد کیلین ایمباپے نے ایک اور گول کیا، جبکہ ایکیٹیکے نے اپنے کیریئر کا پہلا بین الاقوامی گول کر کے ٹیم کی جیت کو یقینی کر دیا۔
کِک آف سے پہلے 41,000 شائقین نے 2015 میں پیرس اور اس کے آس پاس ہوئے دہشت گرد حملوں کی 10ویں برسی پر ایک منٹ کا مون رکھا۔ ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر باٹاکلان کنسرٹ ہال میں مارے گئے تھے۔ ایک شخص کی موت اسٹیڈ دی فرانس کے قریب بھی ہوئی تھی، جہاں خودکش حملہ آوروں نے داخلے کی کوشش کی تھی۔
فرانس کے کوچ ڈڈیئر ڈیشینپس، جو اس وقت بھی ٹیم کے سربراہ تھے، پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ 2026 ورلڈ کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ ایک میچ باقی رہنے کے باوجود فرانس نے یورپی کوالیفائنگ گروپ ڈی میں آئس لینڈ اور یوکرین پر چھ پوائنٹس کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ فرانس 2018 کا عالمی چیمپیئن اور 2022 کا رنر اپ ہے اور 1994 میں ناکامی کے بعد ہر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرتا آیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین اور آئس لینڈ اب اتوار کو ایک دوسرے کے خلاف پلے آف میں جگہ کے لیے '’شوٹ آوٹ‘ مقابلہ کھیلیں گے۔
پہلے ہاف میں بریڈلی بارکولا نے شاندار کوشش کی، جسے کراس بار پر ٹپ کر کے گول کیپر نے بچا لیا۔ دوسرے ہاف میں اولیسی کو پینلٹی ایریا میں فاول کیا گیا اور ایمباپے نے موقع کو گول میں تبدیل کر دیا۔ اس کے بعد وسط میدان میں شفٹ ہونے کے بعد اولیسی کا کھیل اور نکھر کر سامنے آیا۔ انہوں نے پہلے ایکیٹیکے کو پوسٹ مارنے کا موقع دلایا اور پھر خود گھوم کر ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا۔ اس کے بعد یوکرین کی ٹیم مکمل طور پر دباو میں آ گئی۔
83ویں منٹ میں ایمباپے نے قریب سے گول کر کے اپنے بین الاقوامی گولوں کے اعدادکو 55 تک پہنچا دیا۔ اب وہ فرانس کے تمام اوقات کے سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں اولیویئر گیرو (57) سے صرف دو گول پیچھے ہیں۔ لیورپول کے ایکیٹیکے نے آخری لمحات میں شاندار موو کو گول میں تبدیل کر کے فرانس کی جیت 0-4 سے یقینی بنا دی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن