مدھیہ پردیش کے رتلام میں دہلی -ممبئی ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار کھائی میں گری، پانچ افراد ہلاک
مدھیہ پردیش کے رتلام میں دہلی -ممبئی ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار کھائی میں گری، پانچ افراد ہلاک ۔ ہلاک شدگان میں مہاراشٹر کے چار اور وڈودرا کا ایک نوجوان شامل رتلام/ بھوپال، 14 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں راوٹی تھانہ کے تحت دہلی -م
حادثے کے بعد کی تصویر۔


مدھیہ پردیش کے رتلام میں دہلی -ممبئی ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار کھائی میں گری، پانچ افراد ہلاک

۔ ہلاک شدگان میں مہاراشٹر کے چار اور وڈودرا کا ایک نوجوان شامل

رتلام/ بھوپال، 14 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں راوٹی تھانہ کے تحت دہلی -ممبئی ایکسپریس وے پر جمعہ کی صبح ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں کار میں سوار پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں 15 سال کا ایک کم عمر لڑکا اور 60 سالہ ایک بزرگ بھی شامل ہے۔ ہلاک شدگان میں مہاراشٹر کے چار افراد اور وڈودرا کا ایک نوجوان شامل ہے۔ واقعہ صبح تقریباً 8 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ حادثہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کار میں سوار چار لوگ ممبئی اور ایک گجرات کے وڈودرا کا رہنے والا تھا۔ پانچوں لوگ دہلی سے ممبئی جا رہے تھے۔ اسی دوران دہلی -ممبئی ایکسپریس وے پر راوٹی سے 10 کلومیٹر دور بھیم پورا گاؤں میں، ماہی ندی کے پل کے پاس حادثہ ہو گیا۔ کار نمبر ایم ایچ 03 ای ایل 1388 ایکسپریس وے پر اچانک بے قابو ہوگئی اور پل کی ریلنگ توڑ کر نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں کار بری طرح تباہ ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ہائی وے پیٹرولنگ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت کا کام شروع کیا۔ لاشوں کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل کالج بھیجا گیا۔

تھانہ انچارج سریندر سنگھ گڈریا نے بتایا کہ حادثے میں کار میں سوار پانچوں لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع ایل آئی جی کالونی کے رہائشی، لطیف چوک کرلا کے باشندہ 15 سالہ دانش ولد عثمان چودھری، 35 سالہ درگیش پرساد ساکن وڈودرا، غلام رسول (60) ولد اسحاق چودھری، خلیل ولد غلام رسول اور غلام ولد معین الدین — یہ تینوں ساکن ممبئی — کے طور پر ہوئی ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ حادثے کے اسباب کی جانچ کی جا رہی ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے ڈائریکٹر سندیپ پاٹی دار نے کہا کہ جس جگہ حادثہ ہوا، اس سے 10 فٹ دور اسپیڈ گن لگی ہے۔ اس سے پتا لگا ہے کہ گاڑی کی رفتار تقریباً 150 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ پولیس فی الحال حادثے کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande