فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: آئرلینڈ نے پرتگال کو 2-0 سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا، رونالڈو کو ریڈ کارڈ
نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز میں جمعرات کو ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جب آئرلینڈ نے بڑی ٹیم پرتگال کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے دی۔ میچ کے دوران پرتگال کے اسٹار کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو ایک خطرناک فاو¿ل کے سبب ریڈ کار
FIFA World Cup 2026 Qualifiers: Ireland upset Portugal 2-0


نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز میں جمعرات کو ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جب آئرلینڈ نے بڑی ٹیم پرتگال کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے دی۔ میچ کے دوران پرتگال کے اسٹار کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو ایک خطرناک فاو¿ل کے سبب ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس سے ان کی ٹیم کے لیے حالات مزید مشکل ہو گئے۔

آئرلینڈ کے ہیرو ٹرائے پیرٹ رہے جنہوں نے پہلے ہاف میں دو شاندار گول داغے۔ 17ویں منٹ میں لیام اسکیلز کے کارنر پر بنائے گئے اٹیک سے پیرٹ نے ہیڈر کے ذریعے پہلا گول کیا۔ پھر، ہاف ٹائم سے عین قبل، پیرٹ نے بائیں طرف سے اندر کٹ کرتے ہوئے دوسرا گول کر کے برتری کو 2-0 تک کر دیا۔

دوسرے ہاف میں پرتگال واپسی کے لیے جدوجہد کر رہا تھا،تب ہی 60ویں منٹ میں رونالڈو نے مایوسی کے عالم میں ارا اوشے کو پیچھے سے کہنی مار دی۔وی اے آر ریویو کے بعد ریفری نے انہیں سیدھا ریڈ کارڈ دکھایا۔ 40 سالہ رونالڈو اکتوبر میں آئرلینڈ کے خلاف بھی پنالٹی مس کر گئے تھے۔

پرتگال کے کوالیفائی کرنے پر خطرہ

ہار کے باوجود پرتگال 10 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ایف میں سرفہرست ہے۔ ہنگری آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آئرلینڈ سات پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اتوار کو ہونے والا آخری گروپ میچ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا پرتگال ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کرتا ہے۔ اگر رونالڈو پر طویل پابندی عائد ہوتی ہے تو وہ ورلڈ کپ کی شروعات سے محروم ہو سکتے ہیں۔

سال 2002 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں پہنچنے کی امید لئے کھیل رہی آئرلینڈ کی ٹیم نے گھریلو میدان پر انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کوچہیئمرہال گریمسن کی قیادت میں، ٹیم نے پرتگال کے ابتدائی دباو کو برداشت کیا اور متاثر کن جوابی حملے کئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande