ڈپٹی ایس پی سنیل سنگھ کو معطل کر دیا گیا
ڈپٹی ایس پی سنیل سنگھ کو معطل کر دیا گیا جموں، 14 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل سنگھ کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ معطلی کے وقت وہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) گاندھی نگر، ج
Suspended


ڈپٹی ایس پی سنیل سنگھ کو معطل کر دیا گیا

جموں، 14 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل سنگھ کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ معطلی کے وقت وہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) گاندھی نگر، جموں کے منصب پر تعینات تھے۔ یہ کارروائی ان کے خلاف شروع کی گئی محکمانہ تحقیقات کے پیشِ نظر عمل میں لائی گئی ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام جموں و کشمیر سول سروسز رولز 1956 کے رول 31(1) کے تحت اختیار کیا گیا ہے۔ معطلی کی مدت کے دوران ڈپٹی ایس پی سنیل سنگھ کو پولیس ہیڈکوارٹرز جموں و کشمیر کے ساتھ منسلک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ حکم لیفٹیننٹ گورنر کی باضابطہ منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے اور اس پر چندرکر بھارتی پرنسپل سکریٹری محکمہ داخلہ کے دستخط ثبت ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند روز قبل الیکشن ڈیوٹی کے دوران ایس ڈی پی او نے بی ڈی او نگروٹہ کے ساتھ مبینہ مار پیٹ کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande