ڈوڈہ پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر چوری کا معاملہ حل کیا
ڈوڈہ پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر چوری کا معاملہ حل کیا جموں، 14 نومبر (ہ س)۔ ضلع پولیس ڈوڈہ نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری کے ایک معاملے کو صرف چوبیس گھنٹوں میں حل کر لیا۔ پولیس نے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرتے ہوئے
Theft


ڈوڈہ پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر چوری کا معاملہ حل کیا

جموں، 14 نومبر (ہ س)۔ ضلع پولیس ڈوڈہ نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری کے ایک معاملے کو صرف چوبیس گھنٹوں میں حل کر لیا۔ پولیس نے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق 12 نومبر کو ریشما دیوی زوجہ سندیپ سنگھ، ساکن زیانی کاستی گڑھ،حال بن ڈوڈہ کے اگنو سینٹر بلڈنگ میں کرایہ پر مقیم ہے، اُنہوں نے پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں تحریری شکایت درج کرائی۔

شکایت میں بتایا گیا کہ 8 نومبر کی شام تقریباً 8 بجے وہ گھنٹہ گھر ڈوڈہ سے پانی لینے گئی تھی، اور ایک گھنٹے بعد واپسی پر اس نے دیکھا کہ اس کے اٹیچی کا ڈھکن کھلا ہوا ہے۔ جانچ پر معلوم ہوا کہ منگل سوتر، نتھ، ٹیکہ، بالیاں اور دیگر طلائی زیورات غائب ہیں۔

شکایت کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 255/2025 تحت دفعات 331(4)/305 بی این ایس درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی ہدایات پر ایس ایچ او ڈوڈہ انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس کی نگرانی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کرشن رتن کر رہے تھے۔

پولیس ٹیم نے تکنیکی شواہد، انٹیلیجنس ان پُٹس اور مسلسل کوششوں کے بعد محض 24 گھنٹوں میں کیس کو حل کرتے ہوئے ایک خاتون شبنم بیگم زوجہ ارشاد احمد سکنہ کاستی گڑھ حال مقیم بن ڈوڈہ کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمہ نے جرم قبول کیا، جس کے بعد اس کے انکشاف پر تمام مسروقہ زیورات برآمد کر لیے گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande