ملک کی سات ریاستوں کی آٹھ سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری
ملک کی سات ریاستوں کی آٹھ سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ ملک کی سات ریاستوں جموں و کشمیر، راجستھان، جھارکھنڈ، تلنگانہ، پنجاب، میزورم اور اڈیشہ کی آٹھ اسمبلی سیٹوں کے لیے منگل کو ہونے والے انت
علامتی تصویر


ملک کی سات ریاستوں کی آٹھ سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری

نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ ملک کی سات ریاستوں جموں و کشمیر، راجستھان، جھارکھنڈ، تلنگانہ، پنجاب، میزورم اور اڈیشہ کی آٹھ اسمبلی سیٹوں کے لیے منگل کو ہونے والے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج بھی آج آنے والے ہیں۔ بہار میں بھی ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

انڈین الیکشن کمیشن کے مطابق، جموںکشمیر کی بڈگام اور نگروٹا، راجستھان کی انتا، جھارکھنڈ کی گھاٹشیلا، تلنگانہ کی جوبلی ہلز، پنجاب کی ترن تارن، میزورم کی ڈمپا اور اڈیشہ کی نواپاڑہ سیٹوں کے لیے آج صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔

ضمنی انتخابات میں جموںکشمیر کی بڈگام سیٹ سب سے زیادہ زیر بحث رہی ہے۔ یہاں ضمنی انتخابات وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے استعفے کے بعد کرائے گئے۔ 2024 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے دو سیٹیں، گاندربل اور بڈگام سے کامیابی حاصل کی تھی۔ بعد میں انہوں نے گاندربل سیٹ برقرار رکھتے ہوئے بڈگام سے استعفیٰ دے دیا۔ بڈگام سے 20 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی۔ نیشنل کانفرنس نے آغا محمود، پی ڈی پی نے آغا سید منتظر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بھاجپا) نے سید محسن پر داو لگایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande