جوبلی ہلز میں کانگریس کی جیت، کیا ریونت ریڈی کی زمینی مہم نے بازی پلٹی؟
حیدرآباد ، 14 نومبر (ہ س)۔جوبلی ہلز ضمنی انتخاب، جس پر پوری ریاست کی نظریں جمی ہوئی تھیں، کانگریس امیدوار نوین یادو کی شاندار جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جمعہ کی صبح ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور ہر راؤنڈ میں نوین یادو مضبوط برتری کے ساتھ آگے بڑھت
جوبلی ہلز میں کانگریس کی جیت، کیا ریونت ریڈی کی زمینی مہم نے بازی پلٹی؟


حیدرآباد ، 14 نومبر (ہ س)۔جوبلی ہلز ضمنی انتخاب، جس پر پوری ریاست کی نظریں جمی ہوئی تھیں، کانگریس امیدوار نوین یادو کی شاندار جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جمعہ کی صبح ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور ہر راؤنڈ میں نوین یادو مضبوط برتری کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔ بی آر ایس امیدوار ماگنتی سنیتا دوسرے نمبر پر آئیں جبکہ بی جے پی تیسرے نمبر پر۔نتائج واضح ہوتے ہی کانگریس کارکنوں نے زبردست جشن منایا۔ پارٹی رہنماؤں نے اس بھاری جیت کا سہرا وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کی حکمت عملی اور زمینی تیاریوں کے سر باندھا۔ کانگریس کے سینئر لیڈروں کے مطابق ریونت ریڈی کی باریک منصوبہ بندی—خاص طور پر وزرا اور ایم ایل سیزکوحلقہ اوربوتھ سطح کی ذمہ داریاں دینا،فیصلہ کن ثابت ہوئی۔پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی جانب سے کانگریس حکومت کی کارکردگی اور مقبولیت کی کھلی تائید ہے، جس نے اپوزیشن کے الزامات، بشمول بار باراٹھائے جانے والے حیڈرا بیان کو یکسر مسترد کردیا۔ ریونت ریڈی کی عوامی سطح پر براہِ راست مہم، محمداظہرالدین کواہم وقت پر وزیر بنانا،اور فلم انڈسٹری کے کارکنوں سے ملاقاتوں نے بھی اس حلقے میں کانگریس کی گرفت مضبوط کی۔کانگریس لیڈروں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے چھ گارنٹیوں کے تفصیلی جائزے نے غیر فیصلہ کن ووٹروں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق ریونت ریڈی نے انتخابی مہم کے دوران بی آر ایس کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کا مؤثر جواب دیااور ماحول کو کانگریس کے حق میں موڑدیا۔اگرچہ بی آر ایس نے بقایا جات کارڈ اور حیڈرا جیسے نعروں کے ذریعے کانگریس کو گھیرنے کی کوشش کی، لیکن ریونت ریڈی نے بھرپورجواب دیتے ہوئے تمام بیانوں کو بے اثرکردیا۔حکومت سنبھالنے کے بعدیہ دوسرابڑاضمنی انتخاب تھا،اوراس نتیجے نے کانگریس کارکنوں میں نیاجوش اور بھروسہ پیدا کر دیا ہے، جو وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں مزید مضبوط ہوتا نظر آ رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande