


بہار میں این ڈی اے کی برتری پر مدھیہ پردیش میں جشن، وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کارکنوں کو لڈو کھلائے
بھوپال، 14 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے ہوئے دو مراحل کے انتخابات کی ہفتہ کو ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔ ابتدائی رجحانات میں این ڈی اے ریکارڈ جیت کی طرف بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ این ڈی اے کی واضح اکثریت والی حکومت بنتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش بی جے پی میں جشن کا ماحول ہے۔
صوبائی بی جے پی دفتر میں بڑی تعداد میں لیڈر اور کارکن پہنچ کر جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ اندور میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کارکنوں کو لڈو کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔ صوبے بھر میں آتش بازی ہورہی ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ دراصل، بہار کے انتخابی مہم میں وزیر اعلیٰ موہن یادو نے 25 اسمبلی نشستوں پر انتخابی مہم چلائی تھی۔ رجحانات کے مطابق ان 25 میں سے 21 نشستوں پر این ڈی اے امیدوار آگے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے جمعہ کو اندور میں راجباڑا کے قریب واقع گوپال مندر پہنچ کر نو تعمیر شدہ آڈیٹوریم کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ مندر کی پہلی منزل پر گئے اور وہاں جھروکے سے سب کا استقبال کیا۔ اسی دوران بہار انتخابات کے رجحانات آنا بھی شروع ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے ساتھ موجود بی جے پی کے شہر صدر سمت مشرا سے اس کی معلومات لیں۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر طنز بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بہار انتخابات میں این ڈی اے کو ملی اکثریت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب بہار میں انتخابات تھے، تب راجکمار مدھیہ پردیش میں چھٹیاں منا رہے تھے۔ کانگریس کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچتی ہے۔ یہ ہار راہل گاندھی کو پہلے ہی دکھائی دے رہی تھی۔ ہم نے کہا تھا کہ دولہا بھاگ گیا، بینڈ باجا گھوڑی تیار ہے۔ ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کی ہے۔
ادھر، بہار انتخابات میں این ڈی اے کو ملی جیت کے بعد پوری ریاست کے ساتھ ہی اجین میں بی جے پی کارکنوں نے خوب آتش بازی کی۔ ڈھول نگاڑوں کی تھاپ پر خوب ناچے۔ کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی۔ آگر مالوا میں بھی بی جے پی کارکنوں نے بہار میں این ڈی اے کی جیت کا جشن منایا۔ رکن اسمبلی مدھو گہلوت، بی جے پی ضلع صدر اوم مالویہ سمیت کارکنوں نے آتش بازی کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن