وزیر اعلی نے جے ڈی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 90 ویں اجلاس کی صدرات کی
وزیر اعلی نے جے ڈی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 90 ویں اجلاس کی صدرات کی جموں، 14 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سکریٹریٹ میں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 90ویں اجلاس کی صدارت کی، جس میں اتھارٹی سے متعلق مختلف اہم معاملات
CM


وزیر اعلی نے جے ڈی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 90 ویں اجلاس کی صدرات کی

جموں، 14 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سکریٹریٹ میں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 90ویں اجلاس کی صدارت کی، جس میں اتھارٹی سے متعلق مختلف اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مشیرِ وزیر اعلیٰ ناصر اسلم وانی، چیف سکریٹری اٹل ڈلو، ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے وزیر اعلیٰ دھیرج گپتا، کمشنر سکریٹری ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ مندیپ کور، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، ڈپٹی کمشنر جموں راکیش منہاس، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن دیونش یادو، وائس چیئرمین جے ڈی اے روپیش کمار سمیت متعلقہ محکموں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران بورڈ نے پیش کیے گئے مختلف ایجنڈا نکات پر تفصیلی بحث و تمحیص کی۔ ہر ایجنڈا پوائنٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کی شہری ضروریات، منصوبہ بندی اور ترقی کے امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے جموں میں شہری انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے محتاط مالی نظم و نسق، شفافیت اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں مالی سال 2024–25 کے نظرثانی شدہ تخمینوں اور مالی سال 2025–26 کے بجٹ تخمینوں پر بھی مفصل تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ شہری ترقی، منصوبہ بند توسیع اور پائیدار ڈویلپمنٹ کے لیے دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande