
نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے 31.60 کروڑ روپے کی بینک دھوکہ دہی کے ملزم سنگاپور کے رہائشی راجیش بوتھرا کو جمعہ کے روز دہلی سے گرفتار کر لیا۔ سی بی آئی کے مطابق یہ کیس پنجاب نیشنل بینک کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایم /ایس فراسٹ انفراسٹرکچر اینڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ، اس کے ڈائریکٹرز، نامعلوم افراد اور کچھ سرکاری افسران مل کربینک کے ساتھ دھوکہ دہی کرکے 31.60 کروڑ روپے کی رقم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ جانچ میں پتہ چلا کہ راجیش بوتھرا نے فراڈ بل آف لیڈنگ بنایا اور انہیں بینک میں جمع کرایا۔ ان جعلی دستاویزات میں تجارت ظاہر کی گی ، لیکن اصل میں کوئی سامان بھیجا یا فروخت نہیں کیا گیا۔
اس دھوکہ دہی کے نتیجے میں بینک کو تقریباً 32 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ راجیش بوتھرا اس سے قبل بھی کئی بینک فراڈ اور اقتصادی جرائم کے کئی معاملات میں ملزم رہ چکا ہے ۔ وہ کبھی بھی تفتیش یا مقدمے میں پیش نہیں ہوا۔ تفتیشی ایجنسی ملزم راجیش کو عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد