بہار میں این ڈی اے نے 200 کا ہندسہ عبور کیا، بی جے پی سب سے بڑی پارٹی
بہار میں این ڈی اے نے 200 کا ہندسہ عبور کیا، بی جے پی سب سے بڑی پارٹیپٹنہ، 14 نومبر (ہ س)۔بہار میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے)زبر دست اکثریت سے جیتنے کی طرف گامزن دکھائی دے رہا ہے۔ تازہ ترین رجحانات کے مطابق این ڈی اے نے ریاست کی 243 میں سے
بہار اسمبلی انتخابات: ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں این ڈی اے 162 سیٹوں پر آگے، مہا گٹھ بندھن59  سیٹوں پرآگے


بہار میں این ڈی اے نے 200 کا ہندسہ عبور کیا، بی جے پی سب سے بڑی پارٹیپٹنہ، 14 نومبر (ہ س)۔بہار میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے)زبر دست اکثریت سے جیتنے کی طرف گامزن دکھائی دے رہا ہے۔ تازہ ترین رجحانات کے مطابق این ڈی اے نے ریاست کی 243 میں سے 201 سیٹوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بہار میں سب سے بڑی پارٹی بننے کے لیے تیار ہے۔ موجودہ رجحانات کے مطابق بی جے پی 91 سیٹوں پر آگے ہے۔بہار کے تمام 46 پولنگ مراکز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے تازہ ترین رجحانات کے مطابق این ڈی اے واضح اکثریت سے جیتنے کے لیے تیار ہے۔ دوپہر 1:30 بجے تک این ڈی اے نے مہا گٹھ بندھن پر نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔ فی الحال این ڈی اے 201 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ مہا گٹھ بندھن صرف 39 سیٹوں پر آگے ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی شام 6 بجے قومی راجدھانی دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔دوپہر 1:30بجے تک کے رجحانات ۔ مختلف پارٹیوں کے اعداد و شماربی جے پی: 91جے ڈی یو: 81ایل جے پی (رام ولاس): 21ہم: 04آر ایل ڈی: 04آر جے ڈی: 27کانگریس: 05بائیں بازو کی جماعتیں: 05جن سورج: 00اے آئی ایم آئی ایم: 05 سیٹوں پر آگےہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande