
بہار اسمبلی انتخابات : ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں این ڈی اے 162 سیٹوں پر آگے، مہا گٹھ بندھن59 سیٹوں پرآگےپٹنہ، 14 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے 46 پولنگ مراکز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ 225 سیٹوں کے لیے ابتدائی ڈھائی گھنٹے کے رجحانات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) 162 سیٹوں پر اور مہا گٹھ بندھن 59 سیٹوں پر آگے ہے۔ الیکشن کمیشن کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جے ڈی یو 71 سیٹوں پر آگے ہے، جوسال 2020 کے اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں ایک نمایاں بہتری ہے۔ اس دوران بی جے پی 69 سیٹوں پر آگے ہے۔ اس کے علاوہ ایل جے پی (رام ولاس) نے 17 سیٹوں پر برتری حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ہم 4 اور آر ایل ایم 1 سیٹ پر آگے ہے۔ دوسری جانب مہاگٹھ بندھن کو اس الیکشن میں بڑا دھچکا لگ رہا ہے۔ مہا گٹھ بندھن کل 59 سیٹوں پر آگے ہے، جس میں آر جے ڈی 43، کانگریس 9، سی پی آئی (ایم ایل) 5، سی پی آئی 1 اور سی پی ایم 1 پر آگے ہے۔ یہ تعداد 2020 کے بہار اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں کافی کم ہے، جس سے مہا گٹھ بندھن کی پوزیشن کمزور ہوتی نظر آ رہی ہے۔ دیگر پارٹیاں کل 5 سیٹوں پر آگے ہیں۔ ان میں جے ایس پی، اے آئی ایم آئی ایم، جے ایس جے ڈی اور ٹی پی پی ایک ایک سیٹ پر آگے ہیں، جب کہ بی ایس پی کا ابھی تک کھاتہ نہیں کھلاہے۔ابتدائی رجحانات صاف ظاہر کرتے ہیں کہ این ڈی اے بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ اگرچہ حتمی نتائج کا اعلان ہونے تک تصویر تبدیل ہو سکتی ہے، لیکن موجودہ اعداد و شمار این ڈی اے کی مضبوط فتح کی نشاندہی کرتے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan