بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری، پوسٹل بیلٹ سے آغاز ہوا
بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری، پوسٹل بیلٹ سے آغاز ہوا پٹنہ، 14 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے آج صبح 8 بجے سے ریاست کے 38 اضلاع کے 46 مراکز پر ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ووٹ گنتی کے
علامتی تصویر


بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری، پوسٹل بیلٹ سے آغاز ہوا

پٹنہ، 14 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے آج صبح 8 بجے سے ریاست کے 38 اضلاع کے 46 مراکز پر ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ووٹ گنتی کے مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گنتی کے لیے کل 4,372 میزیں لگائی گئی ہیں۔ ہر میز پر ایک سپروائزر، ایک گنتی معاون اور ایک مائیکرو آبزرور تعینات رہے گا۔ مختلف پارٹیوں کی طرف سے نامزد 18,000 سے زائد ایجنٹس بھی اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انتخابی کمیشن کے ہدایات کے مطابق، سب سے پہلے پوسٹل بیلیٹ کی گنتی شروع کی گئی ہے۔ اس کے بعد صبح 8.30 بجے سے ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی۔ کمیشن نے تمام اضلاع کے افسران کو ووٹ گنتی کے کام کو باقاعدہ اور ہموار طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ صبح 9 بجے سے رجحانات آنا شروع ہوں گے۔ شام تک تقریباً تمام اسمبلیوں کے انتخابات کے نتائج بھی اعلان ہونے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande