
حیدرآباد،14نومبر(ہ س)۔بی جے پی تلنگانہ کے سابق ریاستی ترجمان میر فِراسَت علی باقری نے آج پرانا شہر حیدرآباد میں واقع عزاخانہ زہرہ ایکس روڈ پر مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر اقلیتی مورچہ جگموہن سنگھ، الکا منوج، ایس پروین کمار، محمد شبیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔میر فِراسَت علی باقری نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف بہار اسمبلی انتخابات جیت رہی ہے بلکہ تاریخی اور بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جارہی ہے۔ این ڈی اے کا 200 سے زائد نشستوں پر شاندار کامیابی حاصل کرنا انتشار اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں کے لئے ایک مناسب اور واضح جواب ہے۔میر فِراسَت علی باقری نے کہا کہ انہوں نے بہار انتخابات مہم کے سلسلہ میں پٹنہ اور مظفرپور کا دورہ کیا تھا اور انہیں یقین تھا کے بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے نظریہ پر عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بہار کے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ’مہا لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ کو عوامی اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔میڈیا سے گفتگو میں میر فِراسَت علی باقری نے ضمنی انتخابات کے ووٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بی جے پی ضمنی انتخابات میں بھی زبردست کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات اور بی جے پی کے تمام کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آج تلنگانہ میں بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی کے ریاستی صدر این رام چندر راو¿ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بنڈی سنجے کمار سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais