
پٹنہ، 14 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جمعہ سے جاری ہے۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) رجحانات میں واضح برتری حاصل کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمارکے رہائش گاہ کے باہر لگے پوسٹر نے توجہ مبذول کرائی ہے۔وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کے باہر لگے پوسٹر میں صاف لکھا ہے، ’’بہار مطلب نتیش کمار‘‘۔ آج صبح لگا یہ پوسٹر ایسا ماحول بناتا نظر آرہا ہے کہ جنتادل یو نائیٹڈ (جے ڈی یو )حامیوں کے لئے ’’ٹائیگر‘‘ یعنی نتیش کمار اب بھی مرکز میں ہیں۔نہ کہ حاشیے پر ۔اس سے پہلے کے ایک پوسٹرلگایا تھا ،اس کی کافی بحث بھی ہوئی تھی۔ اس پوسٹر میں نتیش کمار ایک ٹائیگر کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں اور بڑے حرف میں لکھا ہے ’’ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘‘آج کا پوسٹر، فلمی انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے، واضح طور پر طاقت اور اثر و رسوخ کا پیغام دیتا ہے۔اس دوران جیسے ہی پوسٹر لگایا گیا، جے ڈی یو کارکنان نتیش کمار کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے۔ وہاں موجود ایک پارٹی کارکن نے کہا، رجحانات میں ہیں، لیکن پیغام واضح ہے: نتیش کمار سیاست کے حقیقی ٹائیگر ہیں۔پوسٹر لگنے کے بعد راہگیروں نے اپنی گاڑیاں روک کر تصویریں کھینچنا شروع کر دیں۔ کئی لوگ صرف ٹائیگر پوسٹر دیکھنے کے لیے گھروں سے نکلے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) 197 سیٹوں پر آگے ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan