
نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ دہلی کے پرگتی میدان میں جمعہ کے روز سے 44 واں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) جمعہ کوشروع ہوا۔ 14 سے 27 نومبر تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں کاروبار، اختراعات اور ثقافتی تنوع کی شاندار نمائش ہوگی۔
اس سال کا تھیم ”ایک بھارت: شریشٹھ بھارت“ ہے، جو ملک کے اتحاد اور ترقی کی عکاس ہے۔ اس میلے کا اہتمام انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کے ذریعہ کیا جا رہا ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلوں میں سے ایک ہے۔ اس میں مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بیرونی ممالک کے نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لے کر دستکاری اور ہینڈ لوم مصنوعات تک، میلے میں 150 ایکڑ پر پھیلے اسٹالز پر ہزاروں مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔
قابل توجہ باتیں:
۔کاروباری مواقع: کاروباری دن 14 سے 18 نومبر تک منعقد ہوں گے، جس میں بی 2بی میٹنگز اور ڈیلز پر توجہ دی جائے گی۔
۔عوام کے لیے19 سے 27 نومبر کھلا رہے گا۔ اس دوران لوگ روزانہ صبح 10 بجے سے شام 5:30 بجے تک جا سکتے ہیں۔
۔ثقافتی جھلکیاں: روایتی فنون، ڈیزائن اور دستکاری کی نمائش کرنے والے اسٹالز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی شرکت۔
پکوان: فوڈ کورٹ ہندوستانی کھانوں سے لے کر چائنیز، اطالوی اور فاسٹ فوڈ تک دستیاب ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد