
نالندہ، 12 نومبر (ہ س)۔
ضلع کے ہلسا تھانہ علاقے کے کرشن پور گاؤں کے قریب بدھ کو بدمعاشوں نے ایک فائننس اہلکار کو گولی مار کر 56 ہزار 870 روپے لوٹ لیے۔مقامی گاوں والوں کی مدد سے زخمی شخص راجگیر کے لہوار گاوں کے رہائشی کرشن رام کے 28 سالہ بیٹے چھوٹو کمار کو علاج کے لیے سب ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔ گولی اس کے ہاتھ کی کہنی میں لگی۔
زخمی نے بتایا کہ وہ پٹنہ میں آئی سی آئی سی آئی بینک کا فائننس اہلکار ہے۔ وہ بائیک لون کی 56 ہزار 870 روپے کی وصولی ہلسا کے بھٹ بیگھا گاوں سے کرکے بائیک سے راجگیر واپس جا رہا تھا، اسی دوران اپاچی موٹر سائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے گولی مار کر اس سے پیسے لوٹ لئے۔تھانہ انچارج ابھیجیت کمار نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن