
اپڈیٹ : گووندا کی طبیعت سنبھل گئی، اسپتال سے مل گئی چھٹی
ممبئی،
12 نومبر (ہ س)۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کو بدھ کی صبح کریٹی کیئر اسپتال
سے ڈسچارج کر دیا گیا، جہاں وہ گزشتہ شب اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث داخل کیے گئے
تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اداکار کی حالت اب مکمل طور پر تسلی بخش ہے۔
ایکسٹھ
سالہ گووندا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اچانک طبی خرابی دراصل سخت
جسمانی مشقوں کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فٹنس کے شوق میں ضرورت سے زیادہ
ورزش کر رہے تھے جس سے ان کے جسم پر دباؤ بڑھ گیا۔ اداکار نے کہا کہ اب وہ اپنی
ورزش کے معمول میں تبدیلی لا کر یوگ اور سانس کی مشقوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔
گووندا
کے قانونی مشیر للت بندل نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً آٹھ بج کر تیس منٹ پر
اداکار کو اپنے گھر میں چکر آئے اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ اہل خانہ نے فوری طور پر
ڈاکٹر کو بلایا اور ان کی ہدایت پر مزید معائنے کے لیے انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال
کے مطابق، داخلے کے بعد ان کی حالت جلد مستحکم ہو گئی اور انہیں احتیاطاً رات بھر
زیر نگرانی رکھا گیا۔ صبح صحت بہتر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
اس سے
قبل اکتوبر 2025 میں بھی گووندا ایک حادثے میں زخمی ہو کر اسپتال میں زیر علاج رہے
تھے، جب ان کا لائسنس یافتہ اسلحہ اچانک چل گیا تھا۔ اداکار،
جو شیو سینا کے ایکناتھ شندے دھڑے سے وابستہ بھی ہیں، نے اپنے مداحوں اور ساتھی
فنکاروں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ اب مکمل صحتیابی کی راہ
پر گامزن ہیں اور اپنی طبی دیکھ بھال کے عمل کو جاری رکھیں گے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے