شندے گروپ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں :  ادھو ٹھاکرے
شندے گروپ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں : ادھو ٹھاکرے ممبئی، 12 نومبر (ہ س)۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو بالا صاحب ٹھاکرے نے بدھ کے روز سندھودرگ ضلع میں پارٹی کے چند مقامی رہنماؤں کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر سخت
UDDHAV THACKERAY REJECTS TALK OF TIE-UP WITH SHINDE


شندے گروپ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں : ادھو ٹھاکرے

ممبئی،

12 نومبر (ہ س)۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو بالا صاحب ٹھاکرے نے بدھ کے روز

سندھودرگ ضلع میں پارٹی کے چند مقامی رہنماؤں کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر سخت

ناپسندیدگی ظاہر کی، جس میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر رکھنے کے لیے شیو سینا

(شندے دھڑے) سے اتحاد کی بات کی گئی تھی۔

ذرائع

کے مطابق، حالیہ دنوں میں کنکاولی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہونے والی ایک میٹنگ

میں بعض مقامی رہنماؤں نے یہ تجویز رکھی تھی کہ شندے گروپ کے ساتھ سمجھوتہ کر کے بی

جے پی کو شکست دی جا سکتی ہے۔ میٹنگ میں شامل رہنماؤں میں سندیپ پراب، ویبھو نائک

اور دیگر شامل تھے جنہوں نے بعد میں ممبئی جا کر ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی اور تجویز

پر تبادلہ خیال کیا۔

ادھو

ٹھاکرے نے میٹنگ کی تفصیلات سننے کے بعد شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ “میں کسی

کے ساتھ بھی سمجھوتہ کر سکتا ہوں مگر شندے دھڑے کے ساتھ کبھی نہیں۔” انہوں نے سوال

اٹھایا کہ ایسی تجویز پیش کرنے کی ضرورت ہی کیوں پیش آئی جب پارٹی کا مؤقف پہلے ہی

واضح ہے۔

مقامی

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں تو بی جے پی کو

ضلع میں اقتدار سے باہر رکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ادھو ٹھاکرے نے واضح کر دیا کہ اصولی

طور پر شندے گروپ کے ساتھ کسی بھی طرح کا اتحاد ناقابل قبول ہے۔ انہوں

نے مزید کہا کہ پارٹی کی پالیسی واضح ہے اور کسی بھی قیمت پر سیاسی مفاہمت کے نام

پر نظریاتی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande