

بھوپال، 12 نومبر (ہ س)۔
ٹوپان اسپیشیلٹی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی (جاپانی گروپ کے زیر انتظام) کے ہندوستانی اور جاپانی عہدیداران نے بدھ کے روز مدھیہ پردیش کے دورے کے دوران راجدھانی بھوپال پہنچ کر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے اُن کی رہائش گاہ، سمتو بھون میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کمپنی کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے مدھیہ پردیش میں 950 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی مقدس زمین پر تمام سرمایہ کاروں کا دل سے خیر مقدم ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کو اپنی اسکیموں کا فائدہ دینے کے ساتھ ساتھ صنعتی یونٹ یا کارخانہ قائم کرنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اس موقع پر صنعتی پالیسی و سرمایہ کاری فروغ کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری راگھویندر کمار سنگھ بھی موجود تھے۔
پرنسپل سکریٹری راگھویندر کمار سنگھ نے بتایا کہ اس کمپنی کا صدر دفتر جاپان اور پنجاب میں واقع ہے۔ یہ گروپ تقریباً 950 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع دھار کے پیتھم پور کے صنعتی علاقے کے سیکٹر 7 میں تقریباً 71,200 ٹن سالانہ صلاحیت والی بی او پی پی اور سی پی ٹی فلم کی تیاری کی یونٹ قائم کرنا چاہتا ہے۔ یہ سرمایہ کاری مکمل طور پر غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی شکل میں ہوگی۔ اسی سلسلے میں سرمایہ کاری سے متعلق ابتدائی کارروائی پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سے کمپنی کے عہدیداران نے تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر کمپنی کے سی ایف او اور ہول ٹائم ڈائریکٹر امت جین، کمرشل ہیڈ ریتیش ترکھا، مینیجنگ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیروشی سزوکی، جنرل مینیجر تاسُکو سینا، سیکٹر اسٹاف توموہیرو کوما اور ٹیکنیکل ایڈوائزر توشی یوکی ماکی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
مدھیہ پردیش، 12 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کے تئیں اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی کے عہدیداران نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے پہلی بار مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ کمپنی مدھیہ پردیش کی سرمایہ کاری ترغیبی اسکیم کے تحت دستیاب سرمایہ کاری ترغیب کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کے تئیں اپنی عزم و وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی کے عہدیداران نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے پہلی بار مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ کمپنی مدھیہ پردیش کی سرمایہ کاری ترغیبی اسکیم کے تحت دستیاب سرمایہ کاری ترغیبات کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔کمپنی کے عہدیداران نے بتایا کہ 1988 میں ٹوپان گروپ کی بنیاد ایک ہندوستانی کمپنی کے طور پر رکھی گئی تھی، جسے بعد میں جاپانی گروپ نے حاصل کر لیا۔ کمپنی بنیادی طور پر پیکیجنگ فلم، لیبل فلم اور گرافک لیمنیشن فلم کی تیاری کا کام کرتی ہے۔ پنجاب میں کمپنی کی پیداواری یونٹ تقریباً 45 ایکڑ زمین پر قائم ہے۔ اس گروپ کا عالمی ٹرن اوور ایک لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے (14 بلین امریکی ڈالر) ہے، جبکہ ہندوستان میں اس کا ٹرن اوور تقریباً 1500 کروڑ روپے ہے۔ کمپنی کا ہندوستان میں واحد پروڈکشن پلانٹ پنجاب میں ہے۔ مدھیہ پردیش میں نئی یونٹ کے قیام کے لیے صنعتی علاقے پیتھمپور سیکٹر-7 میں 14 ہیکٹیئر زمین منتخب کی گئی ہے، جس کا ابتدائی معائنہ کمپنی کے نمائندوں نے کر لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن