
ہریدوار، 12 نومبر(ہ س)۔ اداکارہ سوارا بھاسکر نے منگل کے روز اپنے شوہر فہد احمد کے ہمراہ پیران کلیئرکے نام سے مشہور مخدوم علاء الدین علی احمد صابر کلیری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر چادر اور پھول چڑھائی اور ملک میں امن، بھائی چارے اور اتحاد کے لیے دعا کی۔ درگاہ پہنچنے پر صاحبزادہ شاہ یاور میاں نے ان کا استقبال کیا اور دعا کرائی۔
چادر پیش کرنے کے بعد سوارا بھاسکر نے کہا کہ انہوں نے مزار پر امن و سکون کا گہرا احساس محسوس کیا۔ یہ مقام تمام مذاہب اور لوگوں کو اتحاد اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔
مجھے بہت خوشی ہوئی کہ مجھے، میرے شوہر اور بیٹی کو یہاں آنے کا موقع ملا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ درگاہ صابر پاک کی مٹی میں گنگا جمونی ثقافت اور انسانیت کی خوشبو رہتی ہے جو پورے ملک کو متحد کرتی ہے۔ درگاہ پر جانے کے بعد سوارا بھاسکر نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد