سپریم کورٹ نے دہلی کے وکیل وکرم سنگھ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س). چیف جسٹس بی آر گوئی کی سربراہی والی بنچ نے دہلی کے وکیل وکرم سنگھ کو10ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔اس وکیل کو ہریانہ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے گرفتار کیا تھا۔ وکرم سنگھ کیطرف سے پیش ہونے والے وکی
Supreme Court orders release of Delhi lawyer Vikram Singh on bail


نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س). چیف جسٹس بی آر گوئی کی سربراہی والی بنچ نے دہلی کے وکیل وکرم سنگھ کو10ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔اس وکیل کو ہریانہ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے گرفتار کیا تھا۔

وکرم سنگھ کیطرف سے پیش ہونے والے وکیل وکاس سنگھ نے کہا کہ ایک وکیل کو اس کے پیشہ ورانہ کام کرنے کے لئے پھنسا کر گرفتار کیا گیاہے۔ درخواست میں ہریانہ اور دہلی حکومتوں کے علاوہ بار کونسل آف انڈیا کو بھی فریقین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ عرضی میں وکرم سنگھ کی فوری رہائی اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے مبینہ غیر قانونی اقدامات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بار کی آزادی کا احترام کرنے کے بجائے، تفتیشی ایجنسی نے درخواست گزار کے اپنے مو¿کلوں کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلق کو مجرمانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس سے قانون کی حکمرانی اور وکیل -کلائنٹ کے تعلقات کے تقدس کو مجروح کیا جا رہا ہے ۔

جولائی 2019 سے بار کونسل آف دہلی میں رجسٹرڈ وکیل وکرم سنگھ فی الحال فرید آباد جیل میں بند ہیں۔ ان کی گرفتاری کے خلاف دہلی کی نچلی عدالتوں کی بار ایسوسی ایشنز کی کو آرڈینیشن کمیٹی نے6 نومبر کو ہڑتال کی کال دی تھی۔ کمیٹی نے کہا تھا کہ وکرم سنگھ کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande