ہرے نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس نے 518 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ ہفتے کے تیسرے کاروباری دن بدھ کو مسلسل دوسرے روز شیئر بازار میں تیزی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں کا جوش امریکہ کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کی امیدوں اور بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے اتحاد کی ممکنہ کامیابی کے اشارے سے پید
ہرے نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس نے 518 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی


نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ ہفتے کے تیسرے کاروباری دن بدھ کو مسلسل دوسرے روز شیئر بازار میں تیزی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں کا جوش امریکہ کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کی امیدوں اور بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے اتحاد کی ممکنہ کامیابی کے اشارے سے پیدا ہوا، جس سے مارکیٹ کے جذبات میں اضافہ ہوا۔

ابتدائی کاروبار میں، بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 518.80 پوائنٹس یا 0.62 فیصد بڑھ کر 84,390.12 پر پہنچ گیا۔ دریں اثنا، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 158.70 پوائنٹس یا 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 25,853.65 پر تجارت کررہا ہے۔

اڈانی گروپ کے تمام اسٹاک آج کی ٹریڈنگ میں سبز رنگ میں تھے، اڈانی گرین انرجی اور این ڈی ٹی وی نے سب سے زیادہ فائدہ دیکھا۔ اڈانی گرین انرجی 1.23% اضافے کے ساتھ ₹1,057 پر ٹریڈ کر رہی تھی، اور این دی ٹی وی 2.25 فیصد اضافے کے ساتھ 89.86 پر تجارت کر رہا تھا۔ اڈانی انٹرپرائزز، اڈانی ٹوٹل گیس، اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون، اور اڈانی انرجی سلوشنز کے حصص میں بھی ابتدائی تجارت میں اضافہ دیکھا گیا۔

غور طلب ہے کہ منگل کو گھریلو اسٹاک مارکیٹ سبز رنگ میں بند ہوا۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں والا سینسیکس 335.97 پوائنٹس یا 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 83,871.32 پر بند ہوا۔ 50 شیئروں والا این ایس ای نفٹی 120.60 پوائنٹس یا 0.47 فیصد بڑھ کر 25,694.95 پر بند ہوا تھا۔

ہندستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande