سپریم کورٹ نے دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی پر پنجاب اور ہریانہ سے رپورٹ طلب کی
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر پنجاب اور ہریانہ حکومتوں سے رپورٹ طلب کی ہے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی کی سربراہی والی بنچ نے پنجاب اور ہریانہ حکومتوں سے پوچھا کہ وہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے کیا اقد
SC seeks report from Punjab & Haryana on air pollution in Delhi


نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر پنجاب اور ہریانہ حکومتوں سے رپورٹ طلب کی ہے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی کی سربراہی والی بنچ نے پنجاب اور ہریانہ حکومتوں سے پوچھا کہ وہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہیں۔ معاملے کی اگلی سماعت 17 نومبر کو ہوگی۔

سماعت کے دوران بدھ کو سینئر وکیل گوپال شنکرنارائنن نے کہا کہ فی الحال دہلی میں گریپ-3 نافذ ہے۔ دہلی میں گریپ-4 کو نافذ کئے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ اے کیو آئی 450 سے تجاوز کر چکا ہے۔یہاں کورٹ روم کے باہر بھی ڈرلنگ کا کام جاری ہے۔ کم از کم، عدالت کے قریب تو ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

امیکس کیوری اپراجیتا سنگھ نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کر کے بتایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اور ہریانہ میں بڑے پیمانے پر پرالی جلائی جا رہی ہے ، جس سے دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار مزید خراب ہو گیا ہے۔

امیکس کیوری نے سپریم کورٹ میں داخل کیے گئے حلف نامہ میں ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر بھی شامل ہیں جن میں ہریانہ اور پنجاب میں پرالی جلائے جانے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ امیکس کیوری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی کھلے عام خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل 3 نومبر کو ایمیکس کیوری نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ دہلی میں کئی مقامات پر ایئر مانیٹرنگکے کام نہ کرنے کی اطلاع ہے۔تب چیف جسٹس بی آر گوئی کی سربراہی والی بنچ نے ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن کو دہلی-این سی آر میں آلودگی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ایمیکس کیوری نے کہاتھا کہ حالیہ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ دہلی کے ہوا کے معیار کی نگرانی کرنے والے بہت سے اسٹیشن کام نہیں کر رہے ہیں۔ لہذا، یہ واضح نہیں ہے کہ گریپ کو کب نافذ کیا جائے گا۔ دیوالی کے موقع پر 37 میں سے صرف نو مانیٹرنگ اسٹیشن کام کر رہے تھے۔ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے 15 اکتوبر کو دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخوں کی تیاری اور فروخت کی مشروط اجازت دی تھی۔عدالت نے کہا کہ گرین پٹاخے صبح 6 بجے سے صبح 7 بجے اور شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande