
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اس قانونی سوال کی سماعت کرے گا کہ آیا کوئی ملزم سیشن کورٹ میں جائے بغیر براہ راست ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کر سکتا ہے۔
کیرالہ ہائی کورٹ کے اس عام رواج کا نوٹس لیتے ہوئے جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اس معاملے کو تین رکنی بنچ کے پاس بھیجنے کا حکم دیا۔
عدالت نے اس معاملے میں عدالت کی مدد کے لیے سینئر وکیل سدھارتھ لوتھرا کو امیکس کیوری مقرر کیا۔ عدالت نے رجسٹرار جنرل کے توسط سے کیرالہ ہائی کورٹ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔
درحقیقت، کیرالہ ہائی کورٹ اکثر مدعی کے سیشن کورٹ میں جانے کے بغیر پیشگی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ رواج دیگر ہائی کورٹس میں عام نہیں ہے، لیکن کیرالہ ہائی کورٹ میں عام ہے۔ کیرالہ کے دو عرضی گزاروں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جن کی پیشگی ضمانت کی درخواستوں کو کیرالہ ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی کہ چونکہ ہائی کورٹ سیشن کورٹ میں مدعیان کے بغیر درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے، اس لیے بہت سے حقائق جو سیشن کورٹ میں سامنے آ سکتے تھے، سامنے نہیں آ رہے۔ اس کے بعد عدالت نے معاملہ تین ججوں کی بنچ کو بھیج دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ