مہیلا کانگریس کی ریاستی نائب صدر پونیتا چودھری کے گھر سے 10 لاکھ روپے کی چوری
مشرقی سنگھ بھوم، 12 نومبر (ہ س)۔ سوناری تھانہ علاقے کے آدرش نگر فیز 4 کی رہنے والی جھارکھنڈ کانگریس خواتین کی ریاستی نائب صدر پونیتا چودھری کے گھر سے تقریباً 9-10 لاکھ روپے کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پونیتا چودھری گزشتہ ایک ہف
Rs 10 lakh stolen from Mahila Congress state VP Punita house


مشرقی سنگھ بھوم، 12 نومبر (ہ س)۔ سوناری تھانہ علاقے کے آدرش نگر فیز 4 کی رہنے والی جھارکھنڈ کانگریس خواتین کی ریاستی نائب صدر پونیتا چودھری کے گھر سے تقریباً 9-10 لاکھ روپے کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پونیتا چودھری گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں داخل ہیں اور گھر والے ان کے علاج میں مصروف تھے۔ اس دوران چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں گھس گئے اور الماری میں رکھے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

یہ سارا واقعہ گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی سوناری تھانے کی پولیس بدھ کو جائے وقوعہ پر پہنچی اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande