
بگ باس 19- کے ختم ہوتے ہی بڑھے گی رفتار
ذرائع کے مطابق جیسے جیسے سلمان خان کا شو ’بگ باس 19‘ اپنے اختتام کے قریب بڑھ رہا ہے، ’خطروں کے کھلاڑی 15‘ کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ ٹیم نے ممکنہ کنٹسٹنٹکے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے اور جنوری 2026 میں شو کی واپسی کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق، شو کے لیے بصیر علی، ابھیشیک بجاج اور نیہل چڈاسما کو پہلے ہی آفر بھیجا جا چکا ہے۔ تینوں حال ہی میں ”بگ باس 19“ میں نظر آئے تھے، جن میں سے ابھیشیک بجاج حال ہی میں شوسے باہر ہوئے ہیں۔
شعیب ابراہیم کو بھی آفر ملا
معلومات کے مطا بق میکرز نے ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم سے بھی رابطہ کیا ہے۔ تاہم ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اگر شعیب اس پیشکش کو قبول کرتے ہیں تو وہ پہلی بار اس دلچسپ شو کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شو کی لوکیشن اور باقی اسٹار کاسٹ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد