
۔کئی ایم ایل اے اور سابق ایم ایل اے کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں ، کئی سابق صدور کو فارغ کیا گیا
چنڈی گڑھ، 12 نومبر (ہ س)۔ پنجاب میں کانگریس پارٹی نے اپنی تنظیم کومضبوط کرنے کی کوششوں کے تحت27 ضلع صدور کا اعلان کیا ہے۔ ان تقرریوں میں پارٹی ہائی کمان نے تمام دھڑوں کے رہنماو¿ں کے حامیوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس میں کئی ایم ایل اے اور سابق ایم ایل اے کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔سابقہ مقرر کر دہ ضلع صدور کی مدت نومبر کے مہینے میں ہی ختم ہونے والی ہے، اس سے قبل پارٹی نے نئے صدور کا تقرر کیا ہے۔ نئی فہرست میں کئی پرانے صدور کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ان میں کئی ایسے بھی تھے جو ایک سے زائد بار الیکشن ہار کر ضلع صدر بنے ہوئے تھے۔
ہائی کمان کی فہرست میں ریاستی صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ، سابق وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور اپوزیشن لیڈر پرتاپ باجوہ کی پسند کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی کے قریبی لوگوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نئے صدور میں ایم ایل اے، سابق ایم ایل اے اور تنظیم سے وابستہ لیڈروں کو شامل کرکے پارٹی نے یہ پیغام دیا ہے کہ تجربہ اور نوجوانوں کے جوش کو یکساں اہمیت دی جائے گی۔ اس سے گروہ بندی میں کمی اور اتحاد کا بھی اشارہ دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔
اس سے قبل 2022 میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ضلع صدورکی تقرر ی کی گئی تھی۔ کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق امرتسر دیہی سے سکھویندر سنگھ ڈینی، امرتسر اربن سے سوربھ مدان، برنالہ سے کلدیپ سنگھ کالا، بھٹنڈہ دیہی سے پریتم سنگھ، بھٹنڈہ اربن سے راجن گرگ، فرید کوٹ سے نودیپ سنگھ براڑ، فتح گڑھ صاحب سے سریندر سنگھ، فاضلکا سے ہرپریت سنگھ سدھو ، فیروز پور سے کلبیر سنگھ جیرا، گرداسپور سے برندرمیت سنگھ پاہڑا، ہوشیار پور سے دلجیت سنگھ، جالندھر اربن سے راجندر بیری، جالندھر دیہی سے ہردیو سنگھ، کپورتھلہ سے بلویندر سنگھ دھالیوال، لدھیانہ دیہی سے میجر سنگھ ملاں پور، لدھیانہ اربن سے سنجیو تلوار، موگا سے ہری سنگھ، موہالی سے کمل کشور شرما کو ضلع صدر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح مکتسر صاحب سے شوبھدیپ سنگھ بٹو، پٹھانکوٹ رورل سے پنا لال بھاٹیہ، پٹیالہ رورل سے گرشرن کور رندھاوا، پٹیالہ اربن سے نریش کمار دگل، روپڑ سے اشونی شرما، سنگرور سے جگ دیو سنگھ، نواں شہر سے اجے کمار، ترن تارن سے راجبیر سنگھ بھولر کو ضلع صدر بنایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد