
جموں, 12 نومبر (ہ س)۔ ضلع پولیس ڈوڈہ نے پولیس پوسٹ کھلینی، تھانہ ڈوڈہ کی حدود میں عوامی جگہ پر ہنگامہ کرنےکے ایک معاملے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے بی این ایس کی دفعہ 355 کے تحت انل کمار ولد اوم راج اور سنیل کمار ولد بنسی لال، سکنہ گوہا تحصیل مرمت، ضلع ڈوڈہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
دونوں ملزمان پر شراب کے نشے میں عوامی مقام پر شور شرابہ اور بدنظمی پھیلانے کا الزام ثابت ہونے پر عدالت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ڈوڈہ نے انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے سات دن کی سماجی خدمت کی سزا اور فی کس 500 روپے جرمانہ عائد کیا۔
ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی نگرانی میں پولیس نے نظم و نسق کی بحالی اور سماجی اصلاح کے جذبے کے تحت یہ کارروائی انجام دی۔ ڈوڈہ پولیس نے عوام سے پرامن ماحول اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی پاسداری ہی سماجی ہم آہنگی کی بنیاد ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر