
علی گڑھ, 12 نومبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ فزیالوجی کے پروفیسر شاہ محمد عباس وسیم کو وزارتِ صحت و کنبہ بہبود، حکومتِ ہند کے مؤقر ادارے نیشنل اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کا لائف ممبر منتخب کیا گیا ہے۔
انہیں پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، چندی گڑھ میں منعقدہ کنووکیشن میں رکنیت کی سند پیش کی گئی۔ گورنر ہریانہ پروفیسر اشیم کمار گھوش تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
شعبہ میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد اور شعبہ فزیالوجی کے صدر پروفیسر محمد اسلم نے پروفیسر وسیم کو اس اعزاز اور شاندار دستیابی پر مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر وسیم نے یہ اعزاز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں علمی امتیاز اور تحقیقی جذبے کے نام وقف کیا اور یونیورسٹی کی علمی و تحقیقی روایت کو خراج تحسین پیش کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ