جے این میڈیکل کالج و اسپتال میں پیس میکر چیک اپ کیمپ 26 نومبر کو
علی گڑھ, 12 نومبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جے این میڈیکل کالج و اسپتال کے شعبہ امراض قلب کی جانب سے 26 نومبر 2025 کو پیس میکر چیک اپ کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ یہ کیمپ شعبہ امراضِ قلب کے او پی ڈی نمبر 14 میں صبح 9 بجے سے شروع ہوگا۔ صدر شعبہ پر
جے این میڈیکل کالج و اسپتال میں پیس میکر چیک اپ کیمپ 26 نومبر کو


علی گڑھ, 12 نومبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جے این میڈیکل کالج و اسپتال کے شعبہ امراض قلب کی جانب سے 26 نومبر 2025 کو پیس میکر چیک اپ کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ یہ کیمپ شعبہ امراضِ قلب کے او پی ڈی نمبر 14 میں صبح 9 بجے سے شروع ہوگا۔

صدر شعبہ پروفیسر آصف حسن کے مطابق، وہ تمام مریض جن کے جسم میں پیس میکر نصب ہے، خواہ وہ سنگل چیمبر، ڈوئل چیمبر، آئی سی ڈی یا سی آر ٹی ہو، اور جے این میڈیکل کالج اسپتال یا کسی دیگر طبی ادارے میں انھیں پیس میکر لگایا گیا ہو، وہ اس کیمپ میں آکر جانچ کراسکتے ہیں۔

مریض اپنے ساتھ پیس میکر سے متعلق تمام ضروری دستاویزات ضرور لائیں۔ یہ چیک اپ اور اس سے متعلق تمام خدمات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande