
کولکاتا، 12 نومبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر دلیپ گھوش نے بدھ کو ایس آئی آر کو لے کر اپوزیشن پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اب کوئی ٹھوس ایشو نہیں بچا ہے اور وہ عوام کو الجھانے اور غیر ضروری تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بدھ کی صبح نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہا،’اب تک 12 بارایس آئی آر ایکشن لیا جا چکا ہے۔ اپوزیشن کے پاس اب کوئی ایشوز نہیں ہیں۔ انتخابات میں شکست کے خوف سے وہ افراتفری پیدا کرنے اور عدالت کو بھی اس تنازعہ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دلیپ گھوش نے مزید کہا کہ عوام اب اپوزیشن کی سیاست کو سمجھ چکے ہیں اور ان کی کوششوں کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن صرف سیاسی فائدے کے لیے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے حربے استعمال کر رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے بہار اسمبلی انتخابات کے حوالے سے مختلف ایگزٹ پولس کا بھی جواب دیا۔ گھوش نے کہا، ’بہار مغربی بنگال کی پڑوسی ریاست ہے، اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی معتبر شبیہ ہے۔ اگر بہار میں این ڈی اے کی حکومت واپس آتی ہے تو اس کا بنگال میں بھی بی جے پی کے حق میں مثبت اثر پڑے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan