ریلوے کی مستعدی کی وجہ سے کالندی ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بچی
فرخ آباد، 12 نومبر (ہ س)۔ اترپردیش کے فرخ آباد ضلع میںمستعد ریلوے اہلکاروں نے ٹرین کو پٹری سے اتارنے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ کمال گنج اور خدا گنج ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ریلوے لائن کا ایک حصہ ٹوٹا ہوا پایا گیا، جس سے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔
Kalindi Express escaped accident due to Railways alertness

فرخ آباد، 12 نومبر (ہ س)۔ اترپردیش کے فرخ آباد ضلع میںمستعد ریلوے اہلکاروں نے ٹرین کو پٹری سے اتارنے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ کمال گنج اور خدا گنج ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ریلوے لائن کا ایک حصہ ٹوٹا ہوا پایا گیا، جس سے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔

اطلاعات کے مطابق پریاگ راج سے بھیوانی جانے والی کالندی ایکسپریس رات تقریباً 9 بجے اس روٹ سے گزرنے والی تھی۔تب ہی، ریلوے حکام کو اطلاع ملی کہ کمال گنج کے کترولی سیکشن کے قریب پٹری ٹوٹی ہوئی ہے۔ ریلوے نے فوری طور پر تمام اپ اور ڈاون ٹرینوں کو روک دیا اور ٹریفک کو کنٹرول کیا۔تمام قریبی اسٹیشنوں پر مستعدی بڑھا دی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ کالندی ایکسپریس کو گورسہائے گنج اسٹیشن پر 40 منٹ تک روکا گیا، جب کہ فرخ آباد سے کانپور جانے والی پیسنجر ٹرین کو کمال گنج میں تقریباً تین گھنٹے تک روکا گیا۔ اس کے علاوہ کانپور سے فرخ آباد جانے والی ٹرین کو خدا گنج اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

ریلوے انجینئر اور جی آر پی کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور مرمت کا کام شروع کیا۔ دیر رات تک لائن کی مرمت کی گئی اور ٹرینیں آہستہ آہستہ اپنے روٹس پرروانہ کی گئیں۔ فی الحال ریلوے انتظامیہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ٹوٹا ہوا ٹریک تکنیکی خرابی تھی یا کوئی سازش۔گارڈ گھنشیام نے بتایا کہ ٹریک ٹوٹ گیا تھا ، اس وجہ سے ٹرین کو گرسہائے گنج پر روک دیا گیا تھا۔معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

 rajesh pande