ایران کا اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کومکمل طور پر تباہ کردینے کا دعویٰ
تہران،12نومبر(ہ س)۔ایران کی طرف سے منگل کے روز اس امر کی اطلاع دی گئی ہے کہ اس نے ایران کے اندر امریکی حساس اداروں کی مدد سے چلنے والے اسرائیلی جاسوسی کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔یہ بات ایران نے اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ماہ جون میں مسلط کردہ
ایران کا اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کومکمل طور پر تباہ کردینے کا دعویٰ


تہران،12نومبر(ہ س)۔ایران کی طرف سے منگل کے روز اس امر کی اطلاع دی گئی ہے کہ اس نے ایران کے اندر امریکی حساس اداروں کی مدد سے چلنے والے اسرائیلی جاسوسی کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔یہ بات ایران نے اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ماہ جون میں مسلط کردہ جنگ کے بعد سے جاری کوششوں کے نتیجے میں کہی ہے۔ ایران کی جوہری تنصیبات کی تباہی کے علاوہ اعلیٰ ترین فوجی حکام اور سائنسدانوں کی ہلاکتوں میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کا اہم کردار تھا۔اس بارہ روز جنگ کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنا بطور خاص ہدف بتایا گیا تھا۔ نیز اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کے ایران میں جڑوں تک پہنچ چکے کونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

ایرانی حکام کے مطابق بعد از جنگ شروع کی گئی کوششوں کے نتیجے میں امریکی قیادت میں ایرانی سلامتی کے خلاف ایک نیٹ ورک کام کر رہا تھا۔ اس میں اسرائیلی انٹیلی جنس کی سرگرمی غیر معمولی تھی جسے ملک کے اندر دیکھا گیا اور پھر ختم کر دیا گیا۔حکام کے مطابق جاسوسوں کے خاتمے کی یہ مہم سیکیورٹی اداروں کی باہمی کوآرڈینیشن کے ساتھ کیے گئے آپریشن کے ذریعے ممکن بنائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ جاسوسی نیٹ ورک کئی صوبوں میں پھیلا ہوا تھا۔تاہم ایرانی حکام نے اس آپریشن کے شروع کرنے کے دورانیے اور ان علاقوں کے بارے میں کوئی متعین بات نہیں بتائی کہ آپریشن کب سے کب تک کن صوبوں میں جاری رہا یا اب بھی جاری ہے۔ نیز اس کے نتیجے میں کتنی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

یاد رہے بارہ روزہ اسرائیلی جنگ میں امریکہ نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات کو بمباری سے نشانہ بنایا تھا۔ مگر بظاہر امریکی کردار اس جنگ میں بس اسی حد تک تھا۔ یہ جنگ 24 جون تک جاری رہی۔پچھلے ماہ ایران نے اسرائیلی جاسوسوں کو کچلنے کے لیے زیادہ سخت اقدامات کے لیے منظوری لی تھی۔ بعد از جنگ پھانسیوں کے بھی واقعات دیکھنے کو ملے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande