انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 14 نومبر سے شروع، ہندوستان کے تنوع کا مظاہرہ دیکھنے کو ملیگا۔
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س): 44 واں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 14 نومبر کو شروع ہوگا اور 27 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس سال اس میلے کا موضوع ایک بھارت، شریشٹھ بھارت ہوگا۔ انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹ
میلہ


نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س): 44 واں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 14 نومبر کو شروع ہوگا اور 27 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس سال اس میلے کا موضوع ایک بھارت، شریشٹھ بھارت ہوگا۔

انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) نے بدھ کو کہا کہ اس بار اس میلے کا تھیم 'ایک بھارت، شریشٹھ بھارت' ہے جو ملک کے اتحاد اور تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔ اس بار بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے تجارتی میلے میں مختلف ہالوں میں مختلف سجاوٹ کی جائے گی۔ بہار، مہاراشٹر، راجستھان اور اتر پردیش 'پارٹنر اسٹیٹس' کے طور پر حصہ لیں گے، جبکہ جھارکھنڈ کو 'فوکس' ریاست کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس 14 روزہ میلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، چین، ایران، جنوبی کوریا اور مصر سمیت 12 ممالک کے غیر ملکی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

آئی پی ٹی او کے مطابق میلے کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 7.30 بجے تک ہوں گے۔ لوگ داخلی دروازے 3 اور 4 سے بھیرو روڈ پر اور 6 اور 10 متھرا روڈ سے داخل ہو سکتے ہیں۔ 14 سے 18 نومبر تک کاروباری دنوں کے بعد اسے 19 سے 27 نومبر تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت منڈپم کے دروازے پر ٹکٹ فروخت نہیں کیے جائیں گے۔ ٹکٹ ڈی ایم آر سی کے 55 میٹرو اسٹیشنوں پر فروخت کیے جائیں گے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے 'سارتھی' ایپ کے ذریعے بھی ٹکٹ آن لائن خریدے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو مفت داخلہ دیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande