عالمی سرمایہ کاروں کا ہندوستان کے مستقبل پر اعتماد برقرار ہے: منوہر لال
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س) ۔ بجلی ،رہائش اور شہری ترقی کے مرکزی وزیر منوہر لال نے کہا کہ عالمی سرمایہ کار برادری کو ہندوستان کے مستقبل پر پورا بھروسہ ہے۔ ہندوستان توانائی کی منتقلی، شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی، پردھان منتری آواس یوجنا (وزیر اعظم ہاو
عالمی سرمایہ کاروں کا ہندوستان کے مستقبل پر اعتماد برقرار ہے: منوہر لال


نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س) ۔

بجلی ،رہائش اور شہری ترقی کے مرکزی وزیر منوہر لال نے کہا کہ عالمی سرمایہ کار برادری کو ہندوستان کے مستقبل پر پورا بھروسہ ہے۔ ہندوستان توانائی کی منتقلی، شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی، پردھان منتری آواس یوجنا (وزیر اعظم ہاو¿سنگ اسکیم) اور ڈیجیٹل نیٹ ورک کی توسیع جیسے شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ منوہر لال نے بدھ کو یہاں یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) کے اراکین اور امریکہ کے ممتاز کاروباری نمائندوں سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران، انہوں نے ہندوستانی حکومت کے انتہائی اہممنصوبوں اور سرمایہ کاری کی قیادت والی اختراعات پر تبادلہ خیال کیا جو ملک کی توانائی، ہاو¿سنگ اور شہری شعبوں میں جامع ترقی کو تیز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مشترکہ ترقی، مشترکہ ذمہ داری اور مشترکہ مستقبل کے لیے پرعزم ہے، واسودھیو کٹمبکم کی روح میں۔ بات چیت میں گرین ہائیڈروجن تک رسائی، توانائی کی ترسیل کے شعبے میں ہندوستان-امریکہ تعاون، ہندوستان سے شمسی ماڈیول کی برآمدات اور ڈیٹا سینٹرز کو قابل اعتماد بجلی کی فراہمی جیسے موضوعات کا بھی احاطہ کیا گیا۔ یو ایس آئی ایس پی ایف کے وفد میں جان چیمبرز (بانی اور سی ای او، جے سی 2 وینچرز اور صدر، یو ایس آئی ایس پی ایف)، ڈاکٹر مکیش آگی (صدر اور سی ای او، یو ایس آئی ایس پی ایف)، پربھاکر راگھون (چیف ٹیکنالوجی اسپیشلسٹ، گوگل)، جیک پی ولیمز وغیر شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande