سری لنکا کے سابق وزیر پرسنا راناتنگا بدعنوانی کے الزام میں گرفتار
کولمبو، 12 نومبر (ہ س)۔ سری لنکا کے سابق وزیر پرسنا راناتنگا کو بدعنوانی کے الزام میں انسداد بدعنوانی کمیشن کے ہیڈکوارٹر کے اہلکاروں نے آج گرفتار کر لیا۔ وہ صبح بیان دینے کے لیے حاضر ہوئے۔ بیان دینے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے بعد افسر
Ex Sri Lanka minister Prasanna Ranatunga arrested in corruption charges


کولمبو، 12 نومبر (ہ س)۔ سری لنکا کے سابق وزیر پرسنا راناتنگا کو بدعنوانی کے الزام میں انسداد بدعنوانی کمیشن کے ہیڈکوارٹر کے اہلکاروں نے آج گرفتار کر لیا۔ وہ صبح بیان دینے کے لیے حاضر ہوئے۔ بیان دینے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے بعد افسران نے ان سے سری لنکا انشورنس کارپوریشن گھوٹالے کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کی۔

کولمبو کے نیوز فرسٹ پورٹل کے مطابق سابق وزیر رانا تنگا کو کمیشن ٹو انویسٹی گیٹ الیگیشن آف برائبری آرکرپشن (سی آئی اے بی او سی ) کے اہلکاروں نے بیان دینے کے فوراً بعد حراست میں لے لیا۔ کمیشن ذرائع کے مطابق اس گرفتاری کا تعلق بدعنوانی کے ایک معاملے سے ہے جو ان کے کابینہ وزیر رہتے ہوئے ہوا تھا۔ رانا تنگا آج اس سلسلے میں جاری تحقیقات کے بارے میں باضابطہ بیان دینے کے لئے کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ رانا تنگا سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور تفتیش کے تحت ان کا بیان درج کیا جا رہا ہے۔ رانا تنگا پر عوامی فنڈز کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں سری لنکا انشورنس کارپوریشن کو 4.7 ملین روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔ سابق وزیر پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے وزارت سیاحت کے تحت چار اداروں کے ملازمین کو فراہم کی جانے والی براہ راست میڈیکل انشورنس کے لیے ایک نجی بروکر فرم کو غیر قانونی طور پر مقرر کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande