
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 14 نومبر کو قطر کے شہر دوحہ میں شروع ہونے والا ہے۔ اس سے پہلے یہ ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے نام سے جانا جاتا تھا، اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں اور 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں روزانہ دو میچز ہوں گے، لیگ مرحلے کے میچز 14 سے 19 نومبر تک شیڈول ہیں۔ دو سیمی فائنلز 21 نومبر اور فائنل 23 نومبر کو ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کی آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے: بنگلہ دیش 'اے'، سری لنکا 'اے'، افغانستان 'اے'، ہانگ کانگ
گروپ بی: انڈیا 'اے'، پاکستان 'اے'، یو اے ای، عمان
ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔
16 نومبر کو بھارت 'اے' بمقابلہ پاکستان 'اے' کے درمیان سب سے دلچسپ میچ کھیلا جائے گا، جو ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ زیربحث میچ سمجھا جاتا ہے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 - مکمل شیڈول
14 نومبر پاکستان 'اے' بمقابلہ عمان - 12:00 پی ایم انڈیا 'اے' بمقابلہ یو اے ای - شام 5:00 پی ایم
15 نومبر بنگلہ دیش 'اے' بمقابلہ ہانگ کانگ - دوپہر 12 بجے سری لنکا 'اے' بمقابلہ افغانستان 'اے' - شام 5 بجے
16 نومبر یو اے ای بمقابلہ عمان - 3 پی ایم انڈیا 'اے' بمقابلہ پاکستان 'اے' 8 پی ایم
17 نومبر سری لنکا 'اے' بمقابلہ ہانگ کانگ - 3:00 پی ایم بنگلہ دیش 'اے' بمقابلہ افغانستان اے 8:00 پی ایم
18 نومبر پاکستان 'اے' بمقابلہ یو اے ای - شام 3:00 پی ایم انڈیا 'اے' بمقابلہ عمان - 8:00 پی ایم
19 نومبر افغانستان 'اے' بمقابلہ ہانگ کانگ - شام 3:00 بجے سری لنکا 'اے' بمقابلہ بنگلہ دیش 'اے' - شام 8:00 بجے
21 نومبر سیمی فائنل 1: اے1 بمقابلہ بی2 - 3 بجے شام سیمی فائنل 2: بی1 بمقابلہ اے 2 - 8 بجے شام
23 نومبر فائنل میچ - رات 8 بجے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی