
ڈوڈہ پولیس نے غیر قانونی کان کنی میں ملوث ٹپر کو ضبط کیا
جموں، 12 نومبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے ٹھاٹھری علاقے میں ایک ٹپر کو ضبط کیا جو بغیر اجازت ریت کی نقل و حمل میں ملوث پایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس کو قابل اعتماد اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹپر غیر قانونی طور پر ریت لے جا رہا ہے۔ اس اطلاع پر عمل کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے کلنائی پل پر ناکہ لگایا اور دورانِ چیکنگ ایک ٹپر کو روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں غیر قانونی طور پر نکالی گئی ریت پائی گئی، جس پر اسے موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا۔
ڈوڈہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف مہم مزید تیز کی جا رہی ہے اور ایسے تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو غیر قانونی طور پر معدنیات کی نکاسی یا نقل و حمل میں ملوث پائے جائیں گے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے معاملات کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ ماحول اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر