ڈویژنل کمشنر نے مبارک منڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
جموں, 12 نومبر (ہ س)۔ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مبارک منڈی جموں ہی
Div com


جموں, 12 نومبر (ہ س)۔ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مبارک منڈی جموں ہیریٹیج سوسائٹی، ڈائریکٹر آرکائیوز، ایس ایس پی جموں، چیف انجینئر تعمیرات عامہ، ایس ای پی ڈبلیو ڈی، این ایچ ایل ایم ایل اور جے کے کیبل کار کارپوریشن لمیٹڈ کے نمائندے موجود تھے۔

اجلاس کے دوران ڈویژنل کمشنر نے مختلف ترقیاتی و بحالی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، جن میں مبارک منڈی کمپلیکس میں زیرِ تعمیر ملٹی لیول پارکنگ، پیر کھو سے مبارک منڈی تک عمودی لفٹ، اور دیگر اہم منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ جولاکا محلہ کے قریب سرکلر روڈ کو ہیریٹیج کمپلیکس سے جوڑنے والے مجوزہ فلائی اوور پل کے لیے ٹینڈر فوری طور پر جاری کیا جائے۔

رمیش کمار نے دربار ہال، ڈوگرا آرٹ میوزیم، راجہ رام سنگھ پیلس، راجہ امر سنگھ پیلس اور مرکزی صحن سمیت دیگر تاریخی عمارتوں کی بحالی و تحفظ کے جاری کاموں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے محکمانہ ہم آہنگی اور مربوط کوششیں یقینی بنائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مبارک منڈی جموں کی ثقافتی شناخت اور تاریخی ورثے کی علامت ہے، اس کے تحفظ اور بحالی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande