ڈیجیٹل اریسٹ سائبر کرائم کیس میں بینک منیجر گرفتار
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ڈیجیٹل اریسٹ سائبر کرائم کیس میں ممبئی کے ایک پرائیویٹ بینک کے منیجر نتیش رائے کو گرفتار کیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم بینک اہلکار نے سائبر جرائم
ڈیجیٹل اریسٹ سائبر کرائم کیس میں بینک منیجر گرفتار


نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ڈیجیٹل اریسٹ سائبر کرائم کیس میں ممبئی کے ایک پرائیویٹ بینک کے منیجر نتیش رائے کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم بینک اہلکار نے سائبر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر غیر قانونی فنڈز حاصل کیے اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے جعلی اکاو¿نٹس کھولنے میں مدد کی۔ ان اکاو¿نٹس کا استعمال مختلف سائبر جرائم کے ارتکاب کے لیے کیا گیا جس میں ڈیجیٹل اریسٹ کے فراڈ کے معاملے بھی شامل ہیں۔

سی بی آئی نے کہا کہ ملزم کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو ممبئی کی ایک مجاز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے سی بی آئی کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دو سائبر جرائم پیشہ افراد نے بینک منیجر کو رشوت دی تھی۔ سی بی آئی ان دونوں کو پہلے ہی جاری ڈیجیٹل گرفتاری سائبر کرائم کیس میں گرفتار کر چکی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande